Urdu News and Media Website

کرونا وائرس ، کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا اعلان

کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 4ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالی بحران کے باعث پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کے فٹبال کلب جووینٹس کے کوچ ماریزیو سری نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت 4 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
رونالڈو اور ان کے دیگر ساتھی 4 ماہ یعنی مارچ، اپریل، مئی اورجون کی تنخواہ نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: ٹوکیو اولمپکس 2020ملتوی

اس ضمن میں کریسٹیانو رونالڈو اور دیگر لوگ مجموعی طور پر 90 ملین یوروز
یعنی 100 کروڑ ڈالرز کا معاوضہ نہیں لیں گے۔

جووینٹس کلب کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ جووینٹس کلب مشکل وقت میں

ایسا کرنے پر کھلاڑیوں اور کوچ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی

واضح رہے کہ جووینٹس کلب کے 3 کھلاڑیوں ڈینیئل روگانی ،بلیز ماتیوڈی اور
پالو ڈیبالا کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

لزبن(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.