Urdu News and Media Website

کرونا وائرس : اداکارہ ماہرہ خان پولیس ایس ایچ او بن گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کرونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں سماجی فاصلہ کی آگاہی پیدا کرنے کیلئے پولیس ایس ایچ او بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فلم سپرسٹار کی ایک جھلک کے ذریعے کورونا سے بچاو کے حوالے سے آگاہی دی ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ ماہرہ خان نے تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک
تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے ساتھ موجود دو لوگوں کو فاصلہ رکھنے کا کہہ ر ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان :کرونا 25 لوگوں کی جان لے گیا،مریضوں کی تعداد18سو سے تجاوز

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں انہوں نے پولیس اہلکار کی وردی
زیب تن کی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ
فاصلہ رکھو، یہ ایس ایچ او چیمہ کا حکم ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Keeeep the distaaaance.. SHO Cheema ka hukum hai! Miss being on set 🎬 Throwback from the sets of Superstar.

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

 

انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر فلم سپرسٹار کے
سیٹ کی ہے جس کو میں بہت یاد کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ’رئیس‘ کی پیشکش ماہرہ خان سے پہلے کس پاکستانی اداکارہ کو ہوئی تھی؟

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے اب تک 1871کیسز سامنے آچکے ہیں

جبکہ 25افراد اس موزی مرض کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین کی جانب سے سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)