Urdu News and Media Website

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا جماعت ہشتم کے رزلٹ کا اعلان

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے جماعت ہشتم کے رزلٹ کا اعلان کر دیا ۔

پہلی تین پوزیشنیں دو طالب علم اور 3طالبات نے حاصل کیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں دو سرکاری جبکہ تین نجی تعلیمی ادارے شامل ہیں ۔
ضلع ٹوبہ واحد ضلع ہے جس کا ایک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارہ پہلی تین پوزیشن میں شامل ہے۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شازل مقصود تابندہ ماڈل سکول فار بوائز شاہین کیمپ
بورے والا وہاڑی نے 496 نمبر لے کر اول .محمد شہباز اسلم مثالی پبلک مڈل سکول مظفر گڑھ
اور عبدالواحد بسرا گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ سیالکوٹ نے 495.495 نمبر لے کر
دوسری ایمان فاطمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 340 ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ ،علیحہ مریم ،

یہ بھی پڑھیں: ہیری پوٹر فلم کے دیوانے ’جی سی یولاہور‘ کے طلباءکا بڑا کارنامہ

زبیدہ اکیڈمی جونیئر پبلک سکول بهکر اور ایمان فاطمہ شیراز کیڈت ایلیمنٹری سکول
پیر محل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 494 .494 494 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پوزیشن ہولڈرز میں ایک ہی نام کی دو طالبان بھی شامل ہے ۔ ہشتم کے
امتحانات میں پنجاب بھر سے 10 لاکھ 60 ہزار 640 طلباء و طالبات
نے شرکت کی ۔کامیابی کا مجموعی تناسب 87.33 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بچے، امتحانات اور ذہنی دباؤ

چیف ایگزیکٹو پنجاب ایگزامینیشن نے کہا ہے کہ ان کی ان تھک محنت اور
ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصہ میں یہ کام کو احسن انداز میں مکمل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پاکپتن غلام فرید ملک کے مطابق رزلٹ میں
کسی طرح کی بھی درستگی کی صورت میں حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں
تعلیمی اداروں کے کھلنے کی صورت میں 6 اپریل کے بعد متعلقہ سکول
یا دفتر سے رابطہ کیا جائے۔
لاہور(صابر مغل)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.