Urdu News and Media Website

کرونا وائرس سے مرد زیادہ کیوں مر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

کرونا وائرس سے مرنے والوں میں مردوں کی تعداد عورتوں سے زیادہ کیوں ہے،ماہرین نے وجوہات معلوم کر لیں۔

کرونا وائرس دنیا کے 199 ممالک میں پنجے گاڑھ چکا اور اب تک اس جان لیوا وبا نے 31 ہزار 882 افراد کو موت کی ابدی نیند سلا دیا جبکہ 6 لاکھ 81 ہزار 706 سے زائد متاثر بھی ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ
کرونا وائرس خواتین کی نسبت مردوں کے لیے پچاس فیصد زیادہ خطرناک ہے
اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی اموات بھی زیادہ ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا نے ’’سرخ شہزادی‘‘ کی بھی جان لے لی

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی، شراب نوشی اور عمومی طور پر صحت کا خراب رہنا
مردوں کی موت کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق قدرتی طور پر خواتین میں ماں بننے کے باعث قوت مدافعت

زیادہ ہوتی اور اُن کا سسٹم بھی مضبوط ہوتا ہے اسی وجہ سے کرونا وائرس سے
متاثر ہونے والی عورتیں وبا کو شکست دے دیتی ہیں۔
جبکہ مردحضرات تمباکو نوشی، شراب نوشی اور صحت کا خیال نہ رکھ کر اپنا مدافعتی نظام
کمزور کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک ہوتا جبکہ اُن کی اموات بھی
خواتین کے مقابلے میں جلدی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی گلوکارہ نے برطانوی شہزادہ کو کرونا وائرس میں مبتلا کیا؟

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا سے مردوں کی زیادہ ہلاکتوں
کا اگر یہ ڈیٹا اکٹھا کر لیا جائے تو اس بات کا معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اس
جان لیوا وائرس سے لوگوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کس نے تیار کیا، کیسے پھیلا، سنسنی خیز انکشافات

واضح رہے کہ کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے،
اس خطرناک وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں
جہاں مرنے والوں میں 70 فیصد مرد تھے جبکہ چین میں 60 فیصد مرد متاثر ہوئے۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.