Urdu News and Media Website

کرونا پر قابو پانے کیلئے چینی میڈیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی رہنمائی کیلئے چینی میڈیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

چینی میڈیکل ٹیم کرونا وائرس پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کیلیے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8رکنی میڈیکل ٹیم
ارمچی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 2 ٹن امدادی سامان لے کر
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتری۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،
سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے چینی ڈاکٹرز کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’کرونا ریلیف ٹائیگرز‘‘ اب خطرناک وائرس سے نمٹیں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امدادی سامان، طبی آلات اور میڈیکل ٹیم
بھیجنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں
پاکستان کا ساتھ دیا اور ایک پھر دنیا کو دکھا دیا کہ چین پاکستان کا دوست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نجی چینل کے 3 صحافی کرونا وائرس کا شکار

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل
نے بتایا کہ چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی،
آج آنے والے سامان میں کرونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس،
20 لاکھ سے زائد ماسک، 77 ہزار میڈیکل کور، 217 ونٹیلیٹرز اور
50ہزار میڈیکل دستانے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ علی بابا فاونڈیشن اور جیک ما فاونڈیشن نے
50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 5 لاکھ حفاظتی ماسک پاکستان کو دیئے ہیں،
چین نے درہ خنجراب کے ذریعے بھی دو ٹن ماسک، ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز،
طبی حفاظتی لباس بھی پاکستان کے حوالے کئے ہیں۔
اسلام آباد(نیوز نامہ)

تبصرے