پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، لاہور میں 24سالہ نیوز اینکر میں کرونا کی تصدیق،اب تک 3 صحافی کرونا کا شکار ہوچکے۔
لاہورمیں 24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں 3 صحافی کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تینوں صحافیوں کا ایک نجی چینل سے تعلق ہے۔
24 سالہ نیوز اینکر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ نجی چینل کے2پروڈیوسرزپہلےہی وائرس سے متاثر ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ
ملک میں تین صحافی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’’کرونا ریلیف ٹائیگرز‘‘ اب خطرناک وائرس سے نمٹیں گے
دوسری جانب پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 497 اور جبکہ 5افراد جاں بحق
ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا:لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران دوسری موت، مریض کو رسیوں سے باندھنے کا انکشاف
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں اب تک 1402کیسز سامنے آچکے ہیں۔
11افراد اب تک اس خطرناک وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں
جبکہ 25افراد صحت یاب ہوچکےہیں۔