Urdu News and Media Website

چین کے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا

چین میں کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی، سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا۔

چین میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کیے گئے شہر ووہان کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جس کے باعث ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی کا شہر ووہان میں سرگرمیاں بحال ہونے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس دنیا میں سب سے پہلے گزشتہ برس
چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں منظر عام پر آیا تھا اور جبووہان میں

کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونا شروع ہوا

یہ بھی پڑھیں: امریکہ : ایک ہی دن میں 17ہزار کیسز،مجموعی تعداد چین سے زیادہ

تو چینی حکومت نے جنوری میں ووہان کو لاک ڈاؤن کر دیا تھا جس کے باعث
اب وہاں کرونا کے کیسز کی تعداد گھٹ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی گلوکارہ نے برطانوی شہزادہ کو کرونا وائرس میں مبتلا کیا؟

جس کے بعد اب چینی حکومت نےووہان شہر کو سرگرمیوں کے لیے
جزوی طور پر بحال کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد سے پہلی ٹرین

کوووہان میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے 231اسکولز قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل

تاہم شہر سے باہر جانے پر اب بھی پابندی عائد ہے۔
ووہان(ویب ڈیسک)

تبصرے