Urdu News and Media Website

’’کرونا ریلیف ٹائیگرز‘‘ اب خطرناک وائرس سے نمٹیں گے

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ’’کرونا ریلیف ٹائیگرز‘‘ فورس بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بحران کی صورتحال میں گھر گھر کھانا پہنچانے کیلئے ’’کرونا ریلیف ٹائیگرز‘‘فورس بنائی جائے گی ۔
’’کرونا ریلیف ٹائیگرز‘‘ فورس اپنی مرضی سے شمولیت اختیار کر نے والے نوجوانوں پر مشتمل ہوگی،
نوجوان اس یوتھ فورس میں شمولیت کیلئے 31مارچ سے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
یوتھ فورس کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران میں امدادی کاروائیاں
اور گھر گھر کھانا پہچانے میں کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی صورتحال پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
اعلان کیا کہ جلد ایک کرونا فنڈ کا اعلان کرینگے۔ اس فنڈ کے ذریعے
بے روزگاروں اور ڈیلی ویجز کی مدد کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کرونا کی جنگ میں
ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ ہم وبا کے تدارک کیلئے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنا رہے ہیں۔
ان نوجوانوں کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے۔
31 مارچ سے رجسٹریشن شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان :کرونا کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کل سے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بھی کھل جائے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں چین سے کوئی کیس نہیں آیا لیکن تافتان میں
ہمارے پاس مناسب بندوبست نہیں تھا۔ ہمارے ملک میں اب تک صرف 9 لوگ
کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے لیکن ہم نہیں کہہ سکتے کہ دو ہفتے بعد پاکستان میں کیا
صورتحال ہو۔ ایسی چیز پاکستان میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ لوگوں کے جمع ہونے سے
وائرس پھیلتا ہے۔ ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب:کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کے 2سپاہی بھی وائرس میں مبتلا

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے مابین گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہے۔
کھانے پینے کی اشیا بنانے والی فیکٹریاں بھی کام کرتی رہیں گی۔
ہم نے فیصلہ کیا گڈز ٹراسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
اسلام آباد (نیوز نامہ)

تبصرے