Urdu News and Media Website

کرونا:لاہور میں 24گھنٹوں کے دوران دوسری موت، مریض کو رسیوں سے باندھنے کا انکشاف

لاہور میں 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کا دوسرا مریض جاں بحق، بزرگ شہری تڑپ تڑپ کر زندگی کی باز ی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے میو اسپتال کےرونا وارڈ میں 73 سالہ مریض کی طبیعت بگڑی تو عملے نے بجائے آکسیجن یا دوا دینے کے اسے بیڈ سے باندھ دیا جس پر مریض چیختا چلاتا رہا۔

میو ہسپتال کے کرونا وارڈ میں حالت بگڑنے پر 73سالہ بزرگ شہری کو وینٹی لیٹر پر منتقل 

کرنے کی بجائے اسے بیڈ پر رسیوں کے ساتھ باندھ دیا گیا، جس پر بزرگ شہری 

بے یارو مددگار پڑا رہا اور چیختا چلاتا زندگی کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق

میو ہسپتال میں خصوصی طور پر بنائے گئے کرونا وارڈ میں نہ کوئی ڈاکٹر تھا، نہ نرس اور نہ ہی

 عملے کا کوئی اور رکن، مریض مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن کوئی اسے دیکھنے نہ آیا۔

آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج ایک اور مریض نے بتایا کہ انہیں نہ کچھ کھانے کو دیا جاتا ہے

 اور نہ ادویات دی جاتی ہیں، کوئی چیک کرنے بھی نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان :کرونا کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میو ہسپتال میں بزرگ مریض کے

 انتقال کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 

ہدایت کی کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب:کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کے 2سپاہی بھی وائرس میں مبتلا

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے 10افراد جاں بحق ہوچکے ہیں 

جبکہ ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1296ہوگئی ہے۔

لاہور میں اب تک 104کیسز سامنے آچکے ہیں۔

لاہور(نیوز نامہ)

 

تبصرے