Urdu News and Media Website

پنجاب:کرونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کے 2سپاہی بھی وائرس میں مبتلا

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، پنجاب میں کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے 2ڈاکٹر ز بھی کرونا میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے2 ڈاکٹرز وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نے 2 ڈاکٹروں میں کرونا کی تصدیق
کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر میں
کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ڈی جی خان آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی
ایک لیڈی ڈاکٹرمیں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان :کرونا کے مریضوں کی جان بچاتے بچاتے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے

ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا ہے
اور ان کی طبیعت زیادہ خراب نہیں جب کہ حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی
وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرچکے ہیں۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.