Urdu News and Media Website

کرونا وائرس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی

دنیا میں کرونا وائرس کی تباکاریوں کا سلسلہ جاری، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور بھی ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلے کرونا وائرس کے باعث آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا پلان ملتوی کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو رواں برس
اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا لیکن آئی سی سی نے
ٹرافی ٹور پلان فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس: ٹوکیو اولمپکس 2020ملتوی

آئی سی سی کے مطابق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے پیشِ نظر پی ایس ایل منسوخ کر دیا گیا

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث کئی بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں
اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ راوں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک
آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.