Urdu News and Media Website

والدین نے بچی کا نام ’کرونا‘ رکھ دیا

کرونا وائرس کی وجہ سے لگائے جانے والے کرفیو کےدوران پیدا ہونے والی بچی کا نام والدین نے ’کرونا ‘رکھ دیا۔

اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا،بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن بھی کیا جاچکا ہے۔ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھارتی حکومت نے بھی 22مارچ کو ’جنتا کرفیو‘ لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن کے دوران مریض میں کرونا وائرس کا انکشاف، ہسپتال میں ہلچل مچ گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اس کرفیو کے دوران ایک بچی پیدا ہوئی
جس کانام والدین نے’کرونا‘ رکھ دیا ہے۔ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور
میں اتوار کے روز بچی کی پیدائش اُس وقت ہوئی جب ملک بھر میں حکومت کی جانب
سے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حج منسوخ ہوگا یا نہیں؟ سعودی سفیر نے بتا دیا

بچی کےماموں کا کہنا تھا کہ بچی کی پیدائش اتوار کے روز اُس وقت ہوئی جب شہر میں
کرفیو لگا ہوا تھا، ہمیں اپنی بہن کو اسپتال لانے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کا ایک اور مریض چل بسا،متاثرین کی تعداد1ہزار سے تجاوز

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے بچی کا نام کرونا رکھا ہے اور اب اسی نام سے ہی
سرکاری دستاویز میں اُس کا اندراج کروائیں گے ۔
اتر پردیش(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.