Urdu News and Media Website

کورونا وائرس لاک ڈائون: شہر میں البیراک کے صفائی آپریشنز بلا تعطل جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام شہر میں لاک ڈائون کے باوجود صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہیں ۔

صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے البیراک سینٹری عملہ فیلڈ پر مامور ہے جبکہ ان کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق فیس ماسک، گلوز اور جوتے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
البیراک آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر مختلف یونین کونسلوںمیں انفرادی تربیتی سینشنز کا انعقاد کر رہے ہیں
جس میں فیلڈ سٹاف کو کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ضروری حفاظتی تدابیر پر آگاہی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کا ایک اور مریض چل بسا،متاثرین کی تعداد1ہزار سے تجاوز

سینٹری ورکر ز سے درخواست بھی کی جا رہی ہے کہ وہ دن میں متعدد بار پانی اور صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔
دورانِ آپریشنز اور کائونسلنگ سیشنز میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ
ملازمین کے درمیان کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔
مزیدبراں،البیراک کمپنی نے ہیڈ آفس میں حفاظتی اقدامات لیتے ہوئے صرف 30 فیصد
ضروری عملے کو آفس آنے جبکہ دیگر ملازمین کوگھر سے معاونت کرنے کی ہدایات جا ری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس سے بحران: وزیراعظم کا 880ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

ہیڈ آفس اور دونوں ورکشاپس میں ہینڈ سینیٹائزرز بھی لگا دئیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ البیراک کمپنی نے 20دن قبل ہی ملازمین کو بائیو میٹرک مشین پر حاضری لگانے سے روک دیا تھا ۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.