Urdu News and Media Website

حج منسوخ ہوگا یا نہیں؟ سعودی سفیر نے بتا دیا

پاکستان میں سعودی سفیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود حج منسوخی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اگر اس طرح کا فیصلہ کیا گیا تو سعودی حکومت اسے بروقت حاجیوں تک پہنچائے گی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی کا کہنا ہے کہ میں سب کو یقین دہانی کروانا چاہوں گا
کہ خدائے بزرگ و برتر نے ہماری دانشمندانہ حکومت کو حرمین شریفین اور
اللہ کے مقدس گھر حاضر ہونے والے حجاج کی خدمت کی توفیق بخشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع 298 افراد گرفتار

اور یہ حکومت بلاشبہ ہمیشہ ہر سال حجاج کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کی
کوشش کرتی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے بھی ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ، تعداد 1ہزار

میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا
کوئی فیصلہ اب تک بالکل نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد(صابر مغل)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.