Urdu News and Media Website

ٹیکنو موبائل کا نیا ماڈل Camon 15 پاکستان میں لانچ

ٹیکنو موبائل کی جانب سے اپنے نئے ماڈل Camon 15 کو پاکستان میں متعارف کرادیا گیا ۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی اسمارٹ فون کو لائیو براڈکاسٹ ایونٹ میں لانچ کیا گیاہے۔ جسے 13 مختلف سوشل میڈیا چینلز پر بھی لائیو نشر کیا گیا، جسے مشہور اداکارہ جگن کاظمی نے ہوسٹ کیا۔ Camon 15 کے خصوصی فیچرز میں سم سے نمایاں 48MP Ultra Quad کیمرہ کے ساتھ ساتھ 32 MP POP-UP سیلفی کیمرہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات ٹیکنو موبائل کی نئی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

لائیو ایونٹ میںٹیکنوموبائل کی نئی برانڈ ایمبیسڈرمہوش حیات نے بھی شرکت کی۔
ایونٹ کا آغازٹیکنو کے جنرل مینجر Creek Ma نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ
ہم ہمیشہ اپنے صارفین کے لئے جدید ٹیکنالوجی کومتعارف کرانے کے کئے کوشاں رہتے ہیں۔
ٹیکنو موبائل کے سیلز مینجر عدیل طاہر نے نئے ماڈل کی پرائس اور فیچرز بتائے۔
ٹیکنو موبائل کے ڈسٹریبیوٹرز کی بڑی تعداد نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی۔

Also Read: Tecno’s “Ultra-Clear Challenge” With Top-Six KOL’s

Camon 15 دو شاندار ویرئنٹس میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جس میں Camon 15 4+62GB 22,499/- روپے کی قیمت اور 29,999/- Camon 15 PRO 6+128GBروپے کی قیمت میں ریٹیل اور دراز(Daraz)پر دستیاب ہے ۔
دراز سے آن لائن آرڈر کرنے والے صارفین ٹیکنو موبائل کی جانب سے
گفٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کے متعلق بل گیٹس کا اہم فیصلہ

یاد رہے، کہ پاکستان میں موجودہ کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر یہ
ایونٹ 15 مارچ کو ریکارڈ کر لیا گیا تھا۔ جسے 24 مارچ کو نشر کیا گیا ہے۔
لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.