Urdu News and Media Website

دنیا کے مقبول ترین افریقی گلوکار کرونا وائرس سے ہلاک

دنیا کے معروف و مقبول ترین افریقی گلوکار مینو دیبینگو کرونا وائر س سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ افریقی گلوکار مینو دیبینگو پیرس میں کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔
مینو دیبینگو کا تعلق فرانس سے تھا جب کہ ان کی عمر 86 برس تھی اور یہ کووڈ-19 سے مرنے والے پہلے عالمی شہرت یافتہ اسٹارز میں سے ایک ہیں۔
دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ 61 سالہ سابق ماڈل لنڈا لیسارڈی کو بھی ک
رونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کرونا کا شکارہوگئے

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے،

دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 18ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ

4لاکھ 22ہزار سے زائد افراد اس موزی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

جن میں سے اب تک 1لاکھ 9ہزار صحت یات ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کی بانڈ گرل بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی

اٹلی میں گزشتہ روز بھی 730سے زائد افراد کروناوائرس کی وجہ سے ہلاک
ہوگئے،جس کے بعد اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد
6ہزار800سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 69ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
اس کے علاوہ اسپین میں بھی ہلاکتیں 2ہزار 900سے تجاوز کر گئی ہیں۔
ایران میں بھی 1ہزار 900سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے بچنے کیلئے ڈیٹول پینے سے 59افراد ہلاک

امریکہ اور فرانس میں بھی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کرونا وائرس اب تک دنیا کے 195سے زائد ممالک میں پھیل چکا
ہے اور بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ ابھی تک اس خطرناک وائرس کے خلاف
کوئی دوا یا ویکسین تیا ر نہیں کی جاسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ، تعداد 1ہزار

دوسری جانب پاکستان میں بھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور
ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1000ہوگئی ہے۔
جبکہ اب تک 7افراد جاں بحق اور 19صحت یاب ہوچکے ہیں
پیرس(ویب ڈیسک)

تبصرے