Urdu News and Media Website

پیٹرول ،ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کمی

کرونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا،پیڑول 15روپے فی لیٹر سستا کر دیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے بحران کے حوالے سے ریلیف پیکج کا اعلان کر تے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 15روپے تک کمی کر دی ہے۔
جس کے بعد پیڑول، ڈیزل اور مٹی کے تیل میں 15روپے فی لیٹر تک کمی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کروناوائرس سے بحران: وزیراعظم کا 880ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائر س سے بحران کے حوالے سے 880ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ریلیف پیکج
میں مزدورطبقےکیلئے200ارب روپےمختص کررہےہیں، یوٹیلیٹی اسٹورزکیلئے 50ارب روپے
مزیدمختص کیے ہیں، گندم کی سرکاری خریداری کیلئے 280ارب ،
انتہائی غریب طبقےکیلئے 150ارب روپے مختص کردیے،
100 ارب روپےکےٹیکس ریفنڈسےصنعتیں لیبرپرخرچ کرسکیں گی،
برآمدی صنعت کو100ارب روپےکےٹیکس ریفنڈ فوری دینےکافیصلہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کرونا سے پہلی موت، ملک میں تعداد7، متاثرہ کی تعداد 900سے تجاوز

کرفیوکے حوالے سےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے
نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں تاہم فی الحال کرفیو نہیں لگاسکتے۔
وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کتنی دیر چھابڑی والےکوگھر میں بندکرسکتےہیں؟
کیا ہمارے پاس یہ صلاحیت ہےکہ ہم غریبوں کےگھرکھاناپہنچاسکیں؟

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےتحت اسکول اورعوامی مقامات پہلےہی بندہیں،
ہم ملک بھرمیں کرفیوکےمتحمل نہیں ہوسکتے،

ملک میں 21کیس آنے پر اسکول اور دیگرادارےبندکردیےگئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا

وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ لوگ جمع ہونےسےکوروناتیزی سےپھیلتاہے،
سب سے زیادہ خطرہ کرونا سےنہیں ،غلط فیصلوں سے ہوسکتا ہے۔
اسلام آباد (نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.