Urdu News and Media Website

کروناوائرس بے قابو، پورا سندھ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ آج صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگیاں اور صحت عزیز ہیں، عوام کی خاطر سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت کرونا وائرس کی روک تھام 

کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکریٹری،

 سیکریٹری داخلہ کے علاوہ ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور

 کور ہیڈکوارٹرز کےنمائندےبھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد 629 ہوگئی

جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ

 آج شام کو ایک اہم علان آج کروں گا، یہ اعلان عوام کے حق میں کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سخت فیصلہ کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد

 عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے، ہمیں عوام کی صحت اور زندگیاں عزیز ہیں

 اور عوام کی صحت کی خاطر ہروہ فیصلہ کریں گےجو ضروری ہے،

 ہم آج ہی لاک ڈاؤن کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے خطرات، لاہور سمیت پنجاب میں’’عارضی لاک ڈاؤن‘‘

یاد رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ کو لاک ڈاؤن کرنے کے لیے

 وفاق سے فوج کو تعینات کرنے کے لیے خط بھی لکھا جا چکا ہے۔

کراچی(نیوز نامہ)

 

تبصرے