Urdu News and Media Website

کرونا وائرس: آرمی چیف جنرل باجوہ کا قوم کے نام اہم پیغام

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5سو سے تجاوز کر گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا ۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہمیں انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ
حکومتی اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتی جاسکتی ہے: وزیراعظم عمران خان

انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے،
ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جاں بحق ،ملک میں تعداد3 ہوگئی

آرمی چیف جنر ل باجوہ نے کہا کہ ہم کروناوائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو
مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے۔ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون
تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔
راولپنڈی (نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.