Urdu News and Media Website

فلم ’رئیس‘ کی پیشکش ماہرہ خان سے پہلے کس پاکستانی اداکارہ کو ہوئی تھی؟

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں اداکاری کے جو ہر دکھائے تھے، مگر ماہرہ خان سے پہلے کس پاکستانی اداکارہ کو ’رئیس‘ میں اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی؟

سپر اسٹار ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ماہرہ سے قبل اس فلم کی پیشکش کس پاکستانی اداکارہ کو ہوئی تھی؟
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ماہرہ خان
سے قبل کس پاکستانی اداکارہ کو بھارتی فلم ’رئیس ‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ
اداکاری کی پیشکش ہوئی تھی،
پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ترین ماڈل ایمان علی نے ایک انٹرویو کے دوران
انکشاف کیاکہ انہیں بھی بالی وڈ فلم ’رئیس‘ کی پیشکش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا خوف : اداکارہ مایا علی کا انوکھا کارنامہ

انٹرویو کے دوران میزبان نے ایمان علی سے پوچھا کہ شاہ رخ خان والی فلم
کی پیشکش پہلے آپ کو ہوئی تھی جس کے جواب میں ماڈل نے مسکرا کر ہاں میں جواب دیا۔
تاہم اس کے بعد ایمان علی نے بتایا کہ مجھے فون آیا تھا جس میں انہوں نے مجھے
شاہ رخ کے ساتھ فلم کی پیشکش کی تھی اور میں نے جواب میں ان سے اسکرپٹ بھیجنے کہا۔
ایمان علی نے کہا کہ شاید ان کو میری یہ بات پسند نہیں آئی جو کہ غلط ہے،
اسکرپٹ پڑھنا تو ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: بھارتی گلوکارہ نے 300افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

انٹرویو کے دوران ایمان نے مزید بتایا کہ اس بارے میں اپنے دوستوں کو بتایا تو
انہوں نے کہا کہ پاگل ہوگئی ہو تم نے شاہ رخ کی فلم کا اسکرپٹ مانگ لیا،
اس کے ساتھ تو فلم کرنے کے لیے دنیا بھر کی اداکارائیں خواہش مند ہوں گی۔
ماڈل ایمان علی کا کہنا تھا کہ کام کرنے کے لیے اسکرپٹ کا اچھا ہونا بے حد ضروری ہے۔
یادرہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی بالی وڈ میں پہلی فلم ’رئیس‘ تھی جس میں وہ
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں،
یہ فلم 25 جنوری 2017 کو ریلیز کی گئی تھی اور ایک ہٹ فلم گئی تھی۔

کراچی(شوبز ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.