Urdu News and Media Website

وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کی ترقیاں

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح کی ترقیاں ،فیڈرل وِیٹ کمشنر امتیاز علی گوپانگ کی گریڈ 20 میں ترقی۔

اس کے علاوہ سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اشفاق احمد کی گریڈ 20 ،

چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کی گریڈ 21 ،

ایڈمنسٹریٹو سروس کے فیصل ملک اعوان اور احمد بخش ناریجو کی گریڈ 21 میں ترقی۔

کیپٹن (ر) نسیم احمد نواز، احسن منگی کی گریڈ 21 ،خالد شیر دل، طارق وقار بخشی اور

آمنہ امام کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔

ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈاکٹر نعیم روف، محمد حنیف چنا کی گریڈ 20 ،

ظفر اقبال اور مسز صولت ثاقب کو گریڈ 20  میں ترقی دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتی جاسکتی ہے: وزیراعظم عمران خان

پولیس سروس کے عبدالرزاق چیمہ، سلطان علی خواجہ کی گریڈ 21 ،

 محمد عارف حنیف، جواد احمد ڈوگر کی گریڈ 21 ، اظہر رشید کی گریڈ 21 میں ترقی۔

پولیس سروس کے سید علی محسن، ڈاکٹر حیدر اشرف کی گریڈ 20 ، 

مطلوب احمد، محمد علی نیکو کار کی گریڈ 20 ،

 فاروق اعظم اور ساجد علی کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔

سکریٹریٹ گروپ کی مس سبینو سکندر سلطان کی گریڈ 21 میں ترقی ،

جبکہ اسجد محمود، انیتا تراب اورمحمد اشرف صدیقی کوگریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 4 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور سفر کرنے پر پابندی

دوسری جانب ترقی پانے والے افسران کا پوسٹنگ پلان تیار کر لیا گیا،

ترقی پانے والوں کی وفاق و صوبوں میں تقرریاں و تعیناتیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق افسران کی ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی تھیں۔

قواعد و ضوابط کے مطابق وزیراعظم نے منظوری دی۔

اسلام آباد(صابر مغل)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.