Urdu News and Media Website

کرونا وائرس کا خوف : اداکارہ مایا علی کا انوکھا کارنامہ

کرونا وائرس کا خوف ، معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے انوکھا قدم اُ ٹھا لیا،کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے اہم کام کر دیا۔

چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے،180سے زائد ممالک اس موضی مرض سے متاثر ہوچکےہیں۔کرونا وائرس نے ہر انسان کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور اسی خوف کے پیشِ نظر معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اپنے گھر کی صفائی کر ڈالی تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ،تعداد451ہوگئی

اداکارہ مایا علی گزشتہ دنوں شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے سلسلے میں
امریکا گئی تھیں جہاں سے آنے کے بعد انہوں نے اپنا کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا
جو کہ خوش قسمتی سے منفی آیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 

It’s been almost 5 days since I came back from my shaukat khanum fund raising US tour. I had chills when I was there. I got really worried so when I arrived at Lahore airport, they had a proper procedure for all the travellers to go through under the screening. Then I got checked myself and waited 2 days for results. Alhamdulillah test turned out negative. But this whole process wasn’t that easy. Stress, anxiety, sleepless nights and most importantly that fear… I know it’s a crucial time, not only for Pakistan but actually for the whole humanity. There is no vaccine that has yet been dicovered for this virus, all we can do is self care and follow proper measures. We must take it seriously. I am more worried about those people who survive on daily wages, now they don’t have any source to feed themselves and their families. They can’t even get checked themselves because of affordability. I’ll request the government of Pakistan to think about them and try to arrange a team who can reach them and get them checked free of cost. This is not a time to panic and this time too shall pass by Insha ALLAH. For now social distancing is the only way for our safer future. We won’t hug for some time so we can meet more happily later… Have faith in ALLAH and do take every possible precaution for yourself, for your family and for the entire humanity… “Beshak ALLAH is the greatest” #washyourhands #wearmask #socialdistancing

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali) on

 

بعد ازاں اداکارہ نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام تر
احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود اپنے گھر کی صفائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی نے ایسا کیا کر دیا کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے

مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کی تاکہ وہ اپنے چاہنے والوں
کو بھی کورونا سے متعلق آگاہی کا پیغام دے سکیں۔

سوشل میڈیا پر مایا علی کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ
وہ اپنے گھر کے دروازوں کے لاک، سوئچ بورڈز اور
دیگر ایسی جگہیں جہاں زیادہ ہاتھ لگتے ہیں ان کو صاف کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس :ماسک نہیں مل رہا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 451کیسز سامنےآچکے ہیں،

جن میں بڑی تعداد سے سے ہے،جہاں اب تک 238کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 80، بلوچستان میں 81،خیبر پختونخوا میں 23،گلگت بلتستان میں 21،
اسلام آباد میں7اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں اب تک کرونا سے 3افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 2کا تعلق
خیبر پختونخوا سے اور ایک کا تعلق سندھ سے تھا،اس کے علاوہ پاکستان میں اب
تک 4مریض کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس:اٹلی میں ایک دن میں ریکارڈ 475افراد ہلاک

دوسری جانب کرونا وائرس نے اب پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے
اور اس سے اب تک 10 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں
جبکہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کراچی(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.