Urdu News and Media Website

بھارت:چلتی بس میں ریپ ، نربھیا زیادتی کیس کے مجرموں کو پھانسی

بھارت میں نربھیا زیادتی اور قتل کیس کے مجرموں کو 7سال بعد پھانسی دے دی گئی۔

بھارت میں 2012ء میں چلتی بس میںمیڈیکل کی طالبہ 23سالہ نربھیا کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان اکشے ٹھاکر، وینے شرما، پون گپتا اور مکیش سنگھ کو
ٹرائل کورٹ نے 2013 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی جنہیں بلآخر
طویل مدت کے بعد نئی دہلی میں پھانسی دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی مسلمان بچی کی حمایت میں بولنا ثانیہ مرزا اور کرینہ کپور کومہنگا پڑ گیا

مجرموں کو صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی گئی اور اس موقع پہر نئی دہلی میں
سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ تہاڑ جیل کو
پوری طرح لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔
بھارت میں 2015ء کے بعد دی جانے والی پہلی پھانسی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی سے قبل مجرموں کو الگ سیل
میں رکھا گیاتھا جہاں انہوں کھانا کھانے اور آخری خواہش بتانے سے بھی انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس:اٹلی میں ایک دن میں ریکارڈ 475افراد ہلاک

نربھیا زیادتی اور قتل کے مجرموں کی پھانسی کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی
والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اس دن کے لیے طویل انتظار کیا، آج بھارت کی بیٹیوں
کے لیے ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے، اب ہم اپنے گھر میں نربھیا کی تصویر آویزاں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کرونا سے بھی زیادہ خطرناک وائرس کی لپیٹ میں آگیا

یاد رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ سے
اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ 2012 میں پیش آیا تھا جس میں
4 ملزمان نے لڑکی سے چلتی بس میں زیادتی کی تھی
جبکہ واقعہ کے بعد بھارت میں شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.