Urdu News and Media Website

وزیراعظم عمران خان نے چمن بارڈر کھولنے کا حکم دے دیا

 وزیراعظم عمران خان نے تجارتی سرگرمیوں کے لیے چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری

بیان میں کہا کہ کرونا جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائی بہنوں

 کی مدد کے لیے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا،تعداد451ہوگئی

وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے چمن، سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے باعث ملک میں افراتفری پھیل گئی:وزیراعظم عمران خان

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے اور افغانستان میں کیس رپورٹ

 ہونے کے بعد حکام نے چمن سے پاک افغان بارڈر کو گزشتہ ماہ بند کیا جس سے ہر قسم آمدو رفت بند کردی گئی۔

اسلام آباد(نیوز نامہ)

 

تبصرے بند ہیں.