Urdu News and Media Website

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا کرونا سے آگاہی کیلئے انوکھا انداز

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کا عوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے انوکھا انداز۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے گانے کی طرز میں گنگنا کر شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کا پیغام دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف سرکاری افسر بھی میدان میں آگئےہیں۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے گانے کی طرز میں گنگنا کر شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کا پیغام دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آبد نے عوام کو پیغام دیا کہ پرہجوم جگہوں پر مت جائیں اور
ہاتھ ملا کر سلام کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 78،دیگر صوبوں میں بھی اضافہ

 

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دور سے سلام کریں،
ڈریں مت اور سب مل کر کورونا کا مقابلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: پنجاب حکومت کا سرکاری دفاتر کیلئے اہم فیصلہ

نوید شہزاد مرزا نے اپنے اس انوکھے انداز میں عوام کو یہ پیغام بھی دیا کہ
راشن کے ڈھیر لگانے سے بھی گریز کریں اور مل کر یہ پیغام عام کریں کہ
’ڈرو نہ ڈرو نہ ڈرو نہ ، کرونا سے مل کے سب لڑو ناں، بار بار ہاتھوں کو ہے دھونا‘۔

لاہور(فاروق بودلہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.