Urdu News and Media Website

کرونا وائرس:اٹلی میں ایک دن میں ریکارڈ 475افراد ہلاک

اٹلی میں کرونا وائرس سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، اب تک کی ایک ہی دن میں ریکارڈ 475ہلاکتیں،مجموعی تعداد 2978ہوگئی۔

اٹلی میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ اب تک کسی بھی ملک میں کرونا سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2978 ہوگئی ہے،
اٹلی میں آج کرونا کے 4207 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے
جس کے بعد اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 713 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا نے اٹلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پورا ملک لاک ڈاؤن

اس کے علاوہ اس موضی مرض نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ لیے ہیں،اب تک
170سے زائد ممالک کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اب 8ہزار سے زائد افراد
ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس خطرناک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد
2لاکھ 6ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی موت ۔مریضوں کی تعداد یہ بھی پڑھیں:297

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے مریضوں
کی تعداد 307ہوچکی ہے ،اور 2افراد اس موضی مرض سے جاں بحق
اور 4افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس ، پاکستانیوں کو کیا کرنا چاہئے، مولانا طارق جمیل نے رہنمائی کردی

پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد سندھ کی ہے
جہاں اب تک 208 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 33،بلوچستان میں 23،
خیبر پختونخوا میں 19،گلگت بلتستان میں15،
اسلام آباد میں 8اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کاتعلق
خیبر پختونخوا سے ہے۔

لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.