Urdu News and Media Website

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملکی تاریخ بدترین مندی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بدترین مندی،100انڈیکس میں ملکی تاریخ کی کم ترین کمی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک میں عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بدترین مندی دیکھی جارہی ہے۔

کرونا وائرس کے باعث کاروبار ی سرگرمیاں مشکلات کا شکار ہیں

 جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: کرونا کا پنجاب پر بھی حملہ، مریضوں کی تعداد26 ہوگئی

آج کے دن 100 انڈیکس میں 1642 پوائنٹس کی کمی کے بعد

 آٹھ روز کے دوران پانچویں بار کاروبار 45 منٹ کے لیے روکا گیا۔

کاروبارکے آغاز پر 100انڈیکس 2081 پوائنٹس تک گر گیا

 جو ملکی تاریخ میں مارکیٹ کی بدترین مندی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی چمٹ گیا

ماہرین نے مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ شرح سود میں ہونے والی معمولی کمی

 اور گورنر اسٹیٹ بینک کے اعلانات کو قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کرونا وائرس کی کتنی اقسام، زیادہ خطرناک کون سی ہے؟

یاد رہے کہ پاکستان کے علاوہ عالمی اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کراچی(کامرس ڈیسک)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.