Urdu News and Media Website

علامہ ناصر مدنی پر اغواء کے بعد تشدد

معروف مذہبی رہنما علامہ ناصر مدنی پرمسلح افراد کااغوا کے بعد تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

علامہ ناصر مدنی لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران جسم پر تشدد کے نشانات بھی دکھائے،

علامہ ناصرمدنی نے کہا کہ انہیں پائپوں اور بندوق کے بٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
مسلح افراد نے دھمکی بھی دی کہ تشدد کے متعلق اگر کسی کو بتایا تو وہ تمہاری زندگی کا آخری دن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کا پنجاب پر بھی حملہ، مریضوں کی تعداد26 ہوگئی

علامہ ناصرمدنی نے کہا کہ ملزموں نے اس سے سادہ کاغذ پر سائن کروائے

اور جھوٹے الزامات کے تحت گن پوائنٹ پر ویڈیو بھی بنائی ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کرونا وائرس کے حوالے سے قوم سے خطاب

علامہ ناصرمدنی نے مزید بتایا کہ حج سستا کرنے کے حوالے سے
میری تقریروں پر بھی حملہ آوروں نے غصے کا اظہار کیا۔

لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.