Urdu News and Media Website

سعودی عرب میں گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع 298 افراد گرفتار

سعودی عرب میں گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، 298 افراد گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات سے اب تک ملک کے مختلف مقامات سے
حکومت کی جانب سے 298 افراد جن میں اہم حکومتی عہدیدارن ،متعدد فوجی اور اعلیٰ پولیس حکام بھی شامل ہیں ، گرفتار کیا جاچکا ہے۔
سعودی اخبار عکاظ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد پر مالی بدعنوانی
اور اپنے منصب سے غلط فائدہ اٹھانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہی خاندان کی 3اہم شخصیات گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے شہری اور مذہبی حقوق
کے لیے آواز اٹھانے اور مالی بدعنوانی کے الزامات کے تحت
متعدد شہزادوں سمیت ملک بھر سے سینکڑوں افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعو دی عرب میں بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادے گرفتار

ان گرفتاریوں پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور ادارے مکمل خاموش ہیں
جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ایسا اس لیے ہے کہ ایسے تمام معاملات میں
سعو دی عرب کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

اسلام آباد(صابر مغل)

 

 

یہ بھی پڑھیں: ادلب: ترکی کی جوابی کاروائی، شامی فوج کے 2لڑاکا طیارے تباہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.