Urdu News and Media Website

پنجاب میں کرونا وائرس کے 6مریضوں کی تصدیق

پاکستان میں کرونا وائر س کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، پنجاب میں بھی کرونا وائرس کے 6کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

پنجا ب میں مزید 4کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 197ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور فیاض الحسن چوہان
نے پریس کانفرنس کی جس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا یا کہ
پنجا ب میں کرونا وائر س کے 6مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے،جن میں سے ایک

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

شخص انتقال کر گیا ہے،جو پاکستان میں کرونا وائرس سے ہونے والی پہلی موت ہے،
جاں بحق ہونے والا مریض 14 روز قرنطنیہ میں گزار کر واپس پنجاب لوٹا تھا،
اسے گزشتہ رات تشویش ناک حالت میں میو اسپتال لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس :ماسک نہیں مل رہا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد197ہوچکی ہے ۔
جن میں سندھ سے 155، خیبر پختونخوا میں 15، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4،
گلگت بلتستان میں 3 اورپنجاب میں کرونا وائرس کے6کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔4

لاہور(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.