Urdu News and Media Website

کورونا وائرس پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی چمٹ گیا

کورونا وائرس نے معیشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،پاکستان سٹاک ایکسچینج کریش کرگئی۔

کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں23سو سے زائد پوائنٹس کی کمی۔100انڈیکس 33ہزار664پوائنٹس پر بندہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں یومیہ مندی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا

سٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کی لپیٹ میں رہی

جس پر مارکیٹ میں ٹریڈنگ 45منٹ کےلیے روک دی گئی۔

ٹریڈنگ کی بحالی کے بعد بھی مارکیٹ میں مندی برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا وائرس کی تباہ کاریاں،دنیابھر میں سناٹا پھیلنے لگا

مارکیٹ میں کاروبار کی معطلی بھی بہتری نہ لاسکی۔

ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا۔

100انڈیکس میں6.65پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:شریف خاندان بھارت کا حامی،سابق ترجمان دفتر خارجہ کے تہلکہ خیز انکشافات
ایشیائی حصص بازاروں میں شدید مندی کارجحان برقرار۔

جاپانی سٹاک مارکیٹ میں540پوائنٹس، ہانگ کانگ انڈیکس میں1235پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

جبکہ تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کرونا کا شکارہوگئے

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 دن ٹریڈنگ ہالٹ لگایا گیا تھا

پیر، جمعرات اور جمعہ کے روز مندی کے باعث کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روکا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کو ایٹمی جنگ کی تباہی سے بچانے والی لڑکی

ادھر تیل کی قیمتیں بھی گرگئی ہیں۔ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں زبردست کمی دیکھی گئی ۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2 ڈالر 80 سینٹس کی کمی واقع ہوئی

جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 31 ڈالر 4 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی سب سے خوبصورت خودکشی
کراچی(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.