Urdu News and Media Website

شریف خاندان بھارت کا حامی ہے،سابق ترجمان دفتر خارجہ کے تہلکہ خیز انکشافات

پاکستان کی سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان بھارت کا حامی ہے۔

سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت تھی کہ بھارت کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نےایک انٹر ویو
میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف
نے خصوصی طور پر ہدایات جاری کیںتھیں کہ بھارت کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے نواز شریف کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا

سابق ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان بھارت کا حامی ہے،
شریف خاندان کے بھارت کے حامی ہونے کی وجہ شاید بزنس ہے۔
پاکستان کی پالیسی ہے جو بھی رہنما نئی دہلی جاتا ہے حریت قیادت سے ملتا ہے، نوازشریف مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے تو کشمیریوں سے نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو بند گلی نہیں اڈیالہ جیل کی طرف دھکیلا جارہا ہے:عمران خان

انہوں نے کہا کہ نوازشریف دور میں دفترخارجہ کو ہدایت تھی کہ بھارت اور

کلبھوشن کا نام نہیں لینا، بھارت بلوچستان میں سرگرمیوں میں ملوث ہے اسکا ذکر بھی نہیں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میر ی خاموشی کے پیچھے بہت سی وجوہات تھیں: مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کا فائدہ نوازشریف کو ہوا ہو یا نہیں پاکستان کو نہیں ہوا،
ہم نے بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.