Urdu News and Media Website

پاکستان میں کرونا کے وار جاری، مزید 13کیسز کی تصدیق

پاکستان میں کرونا کے وار جاری ، سند ھ میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی،مزید 13کیسز سامنے آگئے،جس بعد سندھ میں کرونا کی کیسز کی تعداد 34جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 52 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کہا ہے سند ھ میں کرونا وائرس کے مزید 13کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد 34ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد 52ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہناہے کے تفتان سے آنے شہریوں میں سے 13میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ان 13مریضوں کا تعلق سکھر سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے آج کے روز ہی کراچی میں 4 جبکہ لاہور اور اسلام آباد میں 

کرونا وائرس کا ایک ایک کیس سامنے آیا تھا۔تاہم اب مزید 13کیسز کے بعد ملک بھر 

میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 52 ہوگئی ہے جس میں سے 34کیسز سندھ کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ،اسلام آباد،کراچی میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آگئے

اس سے قبل لاہور میں چند روز پہلے دبئی سے واپس آنے والے شہری میں بھی

کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکا سے اسلام آباد آنے والی خاتون میں گزشتہ روز کرونا کی تصدیق

ہوئی تھی تاہم اب زیرِ علاج خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد اور کراچی میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد

ملک بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 52ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

سند ھ میں34،بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4   ، گلگت بلتستان میں

 3جبکہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 1کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس :ماسک نہیں مل رہا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟

دوسری جانب کرونا وائرس دنیا کے 155سے زائد ممالک میں

پھیل چکا ہے۔اب تک یہ جان لیوا وائرس 5ہزار846سے

زائد افراد کی جان لے چکا ہے،جبکہ اب تک 1لاکھ58ہزار سے

زائد افراد کو اس وائرس نے متاثر کیا ہے جن میں سے 75ہزار سے

زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ووہان میں کرونا وائرس امریکی فوج نے پھیلایا:چین

چین میں کرونا کے کیسز کی تعداد میں کمی سامنے آئی ہے

جبکہ اب کرونا وائرس نے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

ہے،اٹلی یورپ کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں آج ایک

ہی دن میں ریکارڈ 296افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 2ہزار سے زائد نئے کیسز

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کرونا وائرس کی کتنی اقسام، زیادہ خطرناک کون سی ہے؟

سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد اٹلی میں ہلاک افراد کی تعداد 1441ہوچکی ہے

اور اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اٹلی ،فرانس اور اسپین شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کراچی (نیوز نامہ)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.