Urdu News and Media Website

انڈے کے حیران کن فوائد

امریکی ماہرین نے 32سالہ تحقیق کے بعد انڈے کے اہم فوائد کا پتا لگا لیا۔انڈے کھانا دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ انڈے کھانے کو دل کے امراض سے کوئی تعلق نہیں،انڈے کھانے سےدل کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
غیر ملکی جریدے ’بی ایم جے‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین دو لاکھ 63 ہزار افراد پر
32 سال کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ
روزانہ ایک انڈا کھانا صحت کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چائے کا دل کی بیماری اور فالج سے کیا تعلق ہے؟آپ بھی جانیے

انڈے کھانے اور امراض قلب کے خطرے کے درمیان کوئی تعلق دریافت نہیں ہوسکا۔
بوسٹن کے ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کے دوران
ایک لاکھ 73 ہزار خواتین اور 90 ہزار سے زائد مردوں کے 32 سال کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا
جو آغاز میں امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ ٹو یا کینسر سے محفوظ تھے۔

ان کی غذا اور دیگر عادات کو بھی دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دل اور پیٹ کو توانہ رکھنے کیلئے کیا کھانا چاہیے؟

محققین نے 17 لاکھ افراد پر ہونے والی 28 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ بھی کیا
اور ان کے نتائج سے بھی اس دریافت کو تقویت ملی کہ اعتدال میں رہ کر
انڈے کھانے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھتا نہیں بلکہ کم ہوتا ہے،
تاہم اس کا انحصار مجموعی غذائی عادات پر ہوسکتا ہے۔
نیویارک(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.