Urdu News and Media Website

لاہور میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

لاہور میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،چند روز پہلے بیرون ملک سے آنے والے شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

نجی ٹی وی سٹی 42(City42) کے مطابق لاہور میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

لاہور میں سامنے آنے والا کرونا وائرس کا مریض چند روز قبل بیرون ملک سے لاہور پہنچا تھا ۔

سٹی 42کے مطابق بیرون ملک سے لاہور پہنچنے والے شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیس کی تعداد 32ہوگئی ہے ۔

جن میں سے 17کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے تعلیمی ادارے، مدارس بند،23مارچ کی پریڈ منسوخ

واضح رہے کہ حکومت نے کرونا وائرس سے خطرات کے پیشِ نظر ملک بھر میں

تعلیمی ادارے،مدارس بند کر دیئے گئے ہیں،جبکہ 23مارچ کی پریڈ بھی منسوخ

کردی گئی ہے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے شیڈول میں بھی تبدیلی

کر دی گئی،پی ایس ایل بقیہ میچز بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں:وزیراعظم عمران خان

دوسری جانب چین سے سامنے آنے والاکرونا وائرس اب تک دنیاکے 145

سےزائدممالک پھیل چکاہے،کرونا وائرس سے متاثرہ افراد

کی تعداد 1لاکھ50ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں سے

72ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کرونا وائرس کی کتنی اقسام، زیادہ خطرناک کون سی ہے؟

جبکہ اب تک یہ جان لیوا مرض 5ہزار 600سے زائد افراد کی جان لے چکاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.