Urdu News and Media Website

طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے نے خطرے کی گھنٹی بجادی

 طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

21مارچ سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سپیل4روز تک جاری رہے گا۔

بلوچستان کشمیر شمالی پنجاب وسطی پنجاب مشرقی پنجاب جنوبی پنجاب

شمالی وسطی و مغربی سندھ جنوبی سندھ بشمول کراچی خیبر پختونخوا اسلام آباد سمیت

ملک کے 80 فیصد علاقوں میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نشاط ڈاہا نے ن لیگی قیادت پر پھر بجلیاں گرادیں
بارشوں کے نئے سپیل کے دوران آندھی،طوفانی بارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔

آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قوم کو گھبرانے کی ضرورت نہیں :وزیراعظم

جبکہ طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے کا نیا سسٹم 21 سے 25 مارچ تک پاکستان کو متاثر کرے گا۔

کراچی میں بھی بادل برسنے کا واضح امکان ہے۔

بدھ سے شروع ہونے والے بارشوں کے سسٹم نے بھی ملک کے کئی علاقوں میں تباہی مچائی۔

آسمانی بجلی گرنے،چھتین اور دیواریں گرنے کے کے واقعات میں متعددافراد لقجہ اجل بن گئے۔

بدھ سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ ہفتے کے روز تک  ملک کے کئی علاقوں میں جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیں:بھگوان کے5ارب45کروڑ روپے پھنس گئے

یہ بھی پڑھیں:ڈرامے کی کہانی حقیقت میں بدل گئی

اسلام آباد(صابرمغل)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.