Urdu News and Media Website

لاہوریوں کو 30 من مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام

لاہور میں مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ شہریوں کھلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔30من مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور دانش افضال نے بتایا کہ
پکڑی گئی 30من مردہ مرغیوں کی کھیپ کو لاہور
کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیلئے لےجایا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل قیمتوں پر سعودی عرب اور روس میں رسہ کشی، پاکستان کی لاٹری لگ گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ
اس کھیپ کو فوڈ پوائنٹس پر فروخت کیا جانا تھا۔
مردہ مرغیوں کی کھیپ کو پولیس کی ناکہ بندی کے دوران استنبول چوک سےحراست میں لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں میں بجلی کا بڑا بحران، خطرے کی گھنٹی بج گئی

ملزم سہیل مسیح نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ٹولنٹن مارکیٹ سےمردہ مرغیاں لیکر مختلف مارکیٹس میں سپلائی کرتے ہیں ۔
لاہور(صابر مغل)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.