Urdu News and Media Website

پریڈ کیلئے ریہرسل کرتے پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ،پائلٹ شہید

یوم پاکستان 23مارچ کے لیے مشترکہ فوجی  پریڈ  کی ریہرسل کے دوران افسوسناک سانحہ۔

پاک فضائیہ کا ایف16طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،ونگ کمانڈر نعمان اکرم حادثے میں شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق حادثہ شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔

ایف16طیارہ 23مارچ یوم پاکستان پریڈ کےلیے ریہرسل کررہا تھا اچانک گرکرتباہ ہوگیا۔

طیارہ مشہور چاندتارا چوک کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی

اور جائے حادثہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: 1965ء کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار

طیارہ جس مقام پر گرا اس کے پیچھے پاکستان اسپورٹس بورڈ ایمپلائیز کالونی بھی واقع ہے۔

ونگ کمانڈر نعمان اکرم حادثے میں شدیدزخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔

طیارے کے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی نماز جنازہ ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ادا کی گئی

جس میں ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئرہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو پاک فضائیہ کا سرپرائز۔کب کیا ہوا؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک)

تبصرے بند ہیں.