Urdu News and Media Website

کرونا نے اٹلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پورا ملک لاک ڈاؤن

کرونا وائرس نے یورپی ملک اٹلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پورے ملک کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

کرونا وائرس کے بدترین پھیلاؤ کے سبب پورے اٹلی کو لاک ڈاؤن کردیا گیا اور ملک بھر میں سخت پابندیاں عائد کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اب تک یورپی ملک اٹلی میں کرونا وائرس سے 463افراد ہلاک ہوچکے ہیں
جبکہ 9ہزار سے زائد افراد اس موزی مر ض سے متاثر ہیں۔
کرونا وائرس سے اٹلی یورپ کاسب سے زیادہ متاثر ملک ہے ۔
اٹلی کے آرمی چیف بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔
کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اٹلی میں تمام عوامی اجتماعات پر
پابندی عائد کردی گئی ہے، کھیلوں کے مقابلے بشمول فٹبال میچز
منسوخ کردیے گئے ہیں اور تمام تعلیمی ادارے بند کردیےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 9 کیسزکی تصدیق، تعداد 16 ہوگئی

اس کے ساتھ ساتھ ملک کے شمال اور مشرق میں واقع 14 صوبوں کے رہائشیوں کو
سفر کرنے سے قبل خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہوگی۔
لاک ڈاؤن کے باعث اب 6 کروڑ افراد قرنطنیہ کی صورتحال میں آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلمٹ اب کرونا وائرس کا پتا چلائے گا

واضح رہے کہ چین سے سامنے آنے والا یہ جان لیوا وائرس اب دنیا کے دیگر 109ممالک
میں پھیل چکا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس سے پوری دنیا متاثر ہونے
کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا وائرس :ماسک نہیں مل رہا تو آپ کو کیا کرنا چاہیے ؟

دوسری جانب پوری دنیا میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے
جبکہ چین سمیت کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 4ہزار سےتجاوز کر گئی ہے۔
پاکستان میں بھی گزشتہ روز مزید 9 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
روم(مانیٹرنگ ڈیسک)

 

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کیا ہے؟ کہاں سے آیا اور کیسے پھیلا؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.