Urdu News and Media Website

سعودی عرب میں بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادے گرفتار

سعودی ولی عہد کیخلاف بغاوت کچلنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری، سعودی حکومت نے مزید20 شہزادوں کو گرفتار کر لیا۔

سعودی حکومت نے شاہی خاندان میں بغاوت کو کچلنے کے لیے کریک ڈاؤن کو بڑھاتے ہوئے مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت
کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں
فوج کے سابق انٹیلی جنس سربراہ نائف بن احمد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شاہی خاندان کی 3اہم شخصیات گرفتار

اس سے پہلے 2 روز قبل ولی عہد محمد بن سلمان کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں
ان کے چچا شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، چچا زاد بھائی اور سابق ولی عہد محمد بن نائف اور
شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو
ان کے محلات سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں عشاءکی اذان کے وقت پیش آنے والا تاریخ کا منفرد واقعہ

اور اب سعودی حکومت نے شاہی خاندان کے ان اعلیٰ ترین ارکان کے ساتھ ساتھ
ان کے قریب سمجھے جانے والے ہر شخص، وزارت داخلہ کے درجنوں حکام،
سینئر فوجی افسران کو گرفتار کرلیا ہے جس پر ولی عہد محمد بن سلمان کے مخالف ہونے کا شبہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی سوشل سٹار خاتون کےایک بار پھر چرچے

دوسری جانب ان تما م محلاتی سازشوں اور گرفتاریوں کے بارے میں سعودی حکومت کی جانب سے
اب تک سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.