Urdu News and Media Website

مطالبات پورے نہ ہونے پر ایپکا کا احتجاج کا اعلان

مطالبات پورے نہ ہونے پر مہنگائی سے ستائے سرکاری ملازمین کل سے حکومت کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔

ایپکا کے دیرینہ مطالبات پورے نہ ہو سکے، حقوق سے محروم کلرکوں نے بھرپور احتجاج کیلئے کمر کس لی، 10 مارچ کو لاہور کے مختلف سرکاری محکموں میں ہڑتال کی جائے گی ۔
صوبائی صدر ایپکا ظفر علی خان کی سربراہی میں مختلف سرکاری محکموں کے کلرکس مطالبات کے حق میں حکومت کیخلاف سراپا احتجاج بنیں گے، احتجاجی لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بہادر جوان دھرتی ماں پر قربان،دہشتگردوں سے مقابلے میں کرنل مجیب الرحمٰن شہید

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ظفر علی خان گروپ کے
دیرینہ مطالبات کو تاحال تسلیم نہیں کیاجا سکا۔
حکومتی ارباب اختیار غریب ملازمین کو جائز حقوق دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔
ایپکا کے دیرینہ مطالبات میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کیمطابق ملازمین کو گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر دی جانی چاہیئے۔سیکرٹریٹ ملازمین کیطرح تمام ملازمین کو
یوٹیلٹی الاؤنس کی فراہمی، تمام ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہوں میں ضم کئے جائیں
اور تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیاجائے۔ہاؤس رینٹ، تمام فریز الاؤنسز بحالکئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کمرشل سٹی بنایا جائے گا،وزیراعظم نے منظوری دے دی

سب انجینئیرز کو بھی ٹیکنیکل الاؤنس اور سروس سٹرکچر دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اپ گریڈیشن، فئیرویل گرانٹ، بناولنٹ فنڈ سکالرشپس میں کیا گیا
اضافہ بحال کرنے جیسے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے ایپکا قائدین اور کارکنان
سرکاری محکمہ جات میںکل سے احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسری شادی پر دُلہے کی ہوئی خوب دھلائی

محکمہ آبپاشی، محکمہ مواصلات و تعمیرات،محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ
سمیت دیگر محکموں میں ملازمین سراپا احتجاج ہونگے۔
محکمہ ہاؤسنگ میں احتجاج کی قیادت چوہدری محمد ضیاءاللہ کریں گے۔
لاہور (فاروق بودلہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.