Urdu News and Media Website

 لا ئسنس ملنے کی خوشی یاموبائل کا استعمال ،پڑا کارڈرائیور کوبہت مہنگا

 

  چین(ما نیٹرنگ ڈیسک)خبردار ،ڈرائیونگ کے دوران مو بائل کا استعمال مہنگا بھی پڑا سکتا ہے۔ایسا ہی واقعہ چین کے شہر زونی میں پیش آیا جہاںموبائل فون کے استعمال نے ڈرائیونگ کے لا ئسنس ملنے کے10منٹ بعد ہی نوجوان کو حادثے کا شکار کر وادیا۔

بر طانیہ کے خبررساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق چین کے شہر زونی میں ڈرائیورزانگ کار پردریا کے پل سے گزر رہا تھا اورڈرئیونگ کے دوران ٹریفک پو لیس کی طرف سے بھیجے گئے مبارکباد کے میسج پڑ رہا تھا کہ اچانک کار دریا میں گر گئی۔اور ٹریفک پولیس نے ہی واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

کار ڈرائیور زانگ نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ وہ دریا کے پُل پر جب گاڑی چلا رہا تھا تو اس وقت موبائل پر میسج پڑھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک دو افراد سامنےآگئے جن کو دیکھ کر میں اپنے حواس کھو بیٹھا اور گاڑی بائیں طرف مو ڑنے سے دریا میں گر گیا ۔

خوش قسمتی سے زانگ کار کے دروازے کو پاؤں سے دھکیل کر باہر نکلنے میں کامیاب ہواجبکہ حادثے میں زانگ کے کندھے کا جوڑ بھی اپنی جگہ سے ہل گیا ۔ اورکار کو کرین کی مدد سے دریا سے باہر نکالا گیا۔

ڈرائیور زانگ کا مز ید کہنا تھا کار کو نئی نمبر پلیٹ لگوانے اور ڈرائیونگ لا ئسنس حاصل کر نے میں 10منٹ کا بھی وقت نہیں گزرا تھا کہ میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.