Urdu News and Media Website

باپ اور 3بچوںکا قتل،علاقہ میں خوف وحراس

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک)4افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے علاقہ میں خوف و حراس پھیلا دیا۔نا معلوم قا تلوں نے گھر میں گھس کر باپ اور 3بچوں کو فا ئرنگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا۔تفصیلات کے مطا بق لاہور کے علاقہ گرین ٹائون میں ایک  ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطا بق مقتول پر اپرٹی کا کاروبار کر تا تھا اور مقتول نے 2شادیاں کی ہو ئی تھی۔پولیس کے مطابق 2مو ٹر سائیکلوں پر سوارنامعلوم ملزموں نے گھر میں گھس کر گو لیاں ماریں۔ قتل ہو نے والوں میں 60 سالہ اسحاق اور اسکےبچے 15 سالہ ابوذر، 20 سالہ عاطیقہ اور 16 سالہ حسنہ شامل ہیں۔پولیس اور فرانزک ٹیمون نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.