Urdu News and Media Website

خواتین ٹی20عالمی کر کٹ میلہ میں بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست

میلبرن(ما نیٹرنگ ڈیک)بھارتی ٹیم کو ایک اور عا لمی کر کٹ میلہ کے فائنل میں شکست کا سامنا کر نا۔اس سے پہلے انڈر 19ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہا تھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔جب کہ اب آسٹریلیا میں ہو نے والے خواتین عالمی ٹی20کر کٹ کپ کے فا ئنل میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو نا کامی کا سامنا کر نا پڑا ہے۔
میلبرن کر کٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے ویمن ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی۔ خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میںبھارتی ٹیم پہلی بار پہنچی تھی۔
آسٹریلین خواتین کر کٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔جبکہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی پوری ٹیم 99رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کی بلے باز ایلیسا ہیلی نے 39 گیندوں پر 75 جبکہ بیتھ مونی 78 رنز بناکر نمایا رہیں۔
بھارتی ٹیم فا ئنل میں پورے اوور بھی نہ کھیل سکی اور19.1اوور میں 99رنز پرپوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔85رنز سے شکست کا سامنا کر نا پڑا۔
آسٹریلیا کی بولرمیگن شوٹ نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 رنز دے کر 4بھارتی کھلاریوں کو آوئٹ کیا جبکہ جوناسین نے تین وکٹیںلیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.