Urdu News and Media Website

ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ہیکنگ کے خطرے کی زد میں آگئیں،سیکیورٹی اپ ڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کے سروں پر ہیکنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔

سیکیورٹی اپ ڈیٹس کے ذریعے تحفط فراہم نہ کیے جانے پر پوری دنیا میں ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو ہیکنگ کے خدشات لاحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف پراڈکس اور سروسز کا ریویو دینے والی برطانوی کمپنی وچ کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کو
ڈیٹا چوری، تاوان کے مطالبات اور سسٹمز کو نقصان پہنچانے يا غير فعال
کرنے کے لیے بنائے گئے سافٹ ويئر حملوں جیسے سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیئرنگ ختم،اب جوائے اسٹک سےگاڑی کنٹرول ہوگی، جدیدترین الیکٹرک کار کی دھوم

تحقیق کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ 2012 اور اس سے پہلے جاری
ہونے والے اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کو زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹس 24گھنٹے بعد غائب ہوجائیں گی

گوگل کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے 42.1 فیصد صارفین کی جانب سے

استعمال کیے جانے والے فونز 6.0 یا اس سے بھی پرانے ورژن کے آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہیں

جب کہ اینڈرائیڈ سیکیورٹی بلیٹن کے مطابق 2019 میں 7.0 سے پرانے ورژن کے لیے کوئی سیکیورٹی پیچز جاری نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا تیز ترین وائرلیس چارجر متعارف ، خصوصیات حیران کر دیں گی

وچ صارفین کو خبردارکیا ہےکہ وہ اپنے فون میں کچھ بھی ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں،
اپنے فون کے ڈیٹا کا بیک کپ بنا لیں جب کہ اپنے فون میں اینٹی وائرس بھی ڈاؤن لوڈ رکھیں۔

لندن(ویب ڈیسک)

تبصرے