Urdu News and Media Website

سعودی شاہی خاندان کی 3اہم شخصیات گرفتار

سعودی شاہی خاندان کی 3اہم شخصیات کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی اخباروال اسٹریٹ جنرل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ

سعودی شاہی خاندان کی تین اہم شخصیات کو حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتار گئے افراد میں 2 سینئر شہزادے بھی شامل ہیں۔

وال اسٹریٹ جنرل کے دعویٰ کے مطابق جمعے کے روز
سعودی شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز السعود اور
ان کے بھتیجے شہزادہ محمد بن نائف کو ان کے گھروں سے
شاہی محافظوں نے حراست میں لے لیا، ان پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں عشاءکی اذان کے وقت پیش آنے والا تاریخ کا منفرد واقعہ

Top Saudi Royal Family Members Detained

شہزادہ نائف کے چھوٹے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان شخصیات کو

اپنے اقتدار کےلیے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔

امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے تین اہم افراد کی گرفتاری کی

تصدیق شاہی خاندان کے فرد نے ہی کی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ایک سابق اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔

تاہم سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے اس حوالے سے کوئی بھی مؤقف دینے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی سوشل سٹار خاتون کےایک بار پھر چرچے

تاہم دوسری جانب سعودی حکام نے فی الحال اس بارے میں کوئی مؤقف جاری نہیں کیا۔
ریاض(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.