Urdu News and Media Website

حکومتی بے حسی،5سال کے دوران601 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند

اسلام آباد (نیوزنامہ) حکومت ملکی معیشت میں اہم کر دار ادا کرنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ نہ دے سکی۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 5سال کے دوران601 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند کی گئیں۔ چند سال سے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بر آمدات میں بتدریج کمی ہوئی ہے اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کی بڑی وجوہات پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو درپیش مسائل ہیں۔ پاکستان کی برآمدات کا 57 فیصد ٹیکسٹائل پر مبنی ہے ۔تو مالی سال 2012-13کے دوران 181ٹیکسٹائل کمپنیاں بند کی گئیں۔ 2013-14 کے دوران 189 کمپنیاں بند ہوئیں۔ 2014-15 کے دوران 105کمپنیاں، 2015-16کے دوران 84 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند ہوئیں اور اسی طرح مالی سال 2016-17کے دوران 42 ٹیکسٹائل کمپنیاں بند کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.