Urdu News and Media Website

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے :وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے ،وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ۔

شامی صوبے ادلب میں ترکی اور شام میں بڑھتی کشیدگی پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان
سے ٹیلی فونک رابطہ وزیراعظم نےادلب میں ترک فوجیوں
کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔

ضرور پڑھیں: شامی فضائیہ کی کاروائی،33 ترک فوجی جاں بحق

وزیراعظم نے ترک صدر سے اظہار یکجہتی اور مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ضرور پڑھیں: ادلب: ترکی کی جوابی کاروائی، شامی فوج کے 2لڑاکا طیارے تباہ

یاد رہے کہ شامی صوبے ادلب میں ترکی اور شام کے درمیان کشیدگی
شدت اختیار کرتی جارہی ہے،گزشتہ ماہ شامی فوج کے فضائی حملے میں
33 ترک فوجی جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد ترک افواج نے
جوابی کارروائی کی اور شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کے ساتھ ساتھ
شامی فوج کے 2طیارے بھی مار گرائےتھے۔

ضرور پڑھیں: ترک فوج مظلوم شامی شہریوں کی مدد کے لیے پہنچ گئی

یہ بھی واضح رہے کہ ادلب بشارالاسد حکومت کے مخالف شامی عسکریت پسند اپوزیشن اتحاد کا
آخری مضبوط گڑھ ہے، اس اتحاد کو امریکا، ترکی اور خلیجی ممالک کی مدد حاصل رہی ہے
جب کہ شامی افواج روس اور ایران کے ساتھ مل کر ادلب پر 8 سالہ قبضہ ختم کرنے
کے لیے اِن دنوں بھر پور کوششیں کررہی ہے۔
اسلام آباد(نیوز نامہ)

 

یہ بھی پڑھیں: اھلاً و سھلاً مرحبا۔۔۔جی آیاں نوں۔۔پخیر راغلے

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ بھائی کی طرح کھڑا ہوگا:آرمی چیف

یہ بھی پڑھیں: ترکی کی پاکستانی منصوبے میں شمولیت،،،مخالفین کی نیندیں اُڑگئیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.