Urdu News and Media Website

امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط آج ہوں گے

عارضی جنگ بندی کی کامیابی کے بعد امریکا طالبان امن معاہدے پر آج قطر کے دارلحکومت دوحہ میں دستخط ہوں گے۔

امریکا طالبان امن معاہدے کے بعد امریکہ افغانستان سے چلا جائے گا،طالبان بھی افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن کی راہ ہموار ہونے کیلئے آج کا دن انتہائی اہم ہے۔
آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
معاہدے کے تحت امریکہ افغانستان سے اپنی افواج کو واپس بلائے گا،
طالبان افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی ضمانت دیں گے۔

ضرور پڑھیں: بھارتی دارالحکومت میں مسلم کش فسادات،ہندوبلوائیوں کامسجد پر حملہ،توڑ پھوڑ

افغانستان میں امریکا، طالبان اور افغان فورسز کے درمیان
عارضی جنگ بندی معاہدہ ساتویں روز بھی کامیاب رہا۔

ضرور پڑھیں: بھارتی جلسے میں پاکستان زندہ باد کی صدائیں

امریکا اور طالبان کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد
امن معاہدے پر دستخط کی تقریب دوحہ کے شیرٹن ہوٹل میں منعقد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ بھارت کا ۔۔تعریفیں پاکستان کی۔مودی سرکار کی نیندیں حرام

امریکا کی جانب سے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور

طالبان کی جانب سے دستخط ملا عبدالغنی برادر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ہیری نے دادی کی ملکیت چیلنج کردی

امریکہ افغان امن معاہدے پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ
افغان عوام موقع سے فائدہ اٹھائیں،
امن معاہدے سے نئے مستقبل کا موقع مل سکتا ہے،
معاہدہ ہونے سے 19 سال سے زائد جنگ کے بعد
افغانستان سے ہزاروں امریکی فوجیوں کا انخلاء ممکن ہوسکے گا

ضرور پڑھیں: مسجد الحرام میں عشاءکی اذان کے وقت پیش آنے والا تاریخ کا منفرد واقعہ

جبکہ اس کے بدلے میں طالبان کی سیکورٹی کے حوالے سے کئے گئے
معاہدوں کی پاسداری کیساتھ ساتھ افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کریں گے۔
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.