Urdu News and Media Website

ن لیگی رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کوضمانت مل گئی

مسلم لیگ ن کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

عدالت نے احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کرپشن اسکینڈل کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے نواز شریف کی درخواست مستردکردی

ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش ہوئے اور

عدالت کو آگاہ کیا کہ متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر نارووال اسپورٹس سٹی بغیرکسی فزیبیلٹی کے بنایا گیا۔

ملزم کے بیرون ملک فرارہونےاورریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا خدشہ ہے۔ درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

عدالت نےسابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے ن لیگی رہنما کو ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کانکاح نامہ،تعلیمی اسناد،ٹیکس ادائیگی بھی مشکوک

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایل این جی کیس میں

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب نےعدالت میں مؤقف اختیارکیاکہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی مہنگے داموں خریدی۔

جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تفتیش کی کہ دنیا میں کہیں اس سے سستی ایل این جی خریدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدیم دورکےانسان گوشت خور تھےیا ویجیٹیرین؟معمہ حل ہوگیا

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ کیا نیب نے گرفتاری سے قبل وزارت خارجہ سے رابطہ کیا تھا۔

اس کیس میں بہت حساس معاملات ہیں۔ دوسرے ممالک سے تعلقات کا معاملہ ہے۔

آپ نے تفتیش ہی نہیں کی اور اس کو گرفتاری کی بنیاد بنا رہے ہیں۔

عدالت نےن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی بھی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے نئے گانے کا حصہ بنیں ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی آفر
اسلام آباد(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.